پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 2024 آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

Petrol prices in Pakistan today 2023 ڈیزل اور پٹرول کی قیمت

پاکستان میں جب بھی مہینے کی پندرہ تاریخ یا آخری تاریخ آتی ہے تب ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی یا قیمتوں میں اضافہ ہو گا کیونکہ ہر شخص پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جاننا چاہ رہا ہوتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرول کی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 166 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ تمام قیمتیں 16 فروری 2024 سے پاکستان میں نافذ العمل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کو سستا کرنے یا موجودہ ریٹ کو برقرار رکھنے یا مہنگا کرنے کا اعلان ہر پندرہ دنوں کے بعد کیا جاتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ اوگرا کے پاس ہر مہینے میں دو بار پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتیں تجویز کرنے کا اختیار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہر مہینے کی 15 تاریخ اور ہر مہینے آخری تاریخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے اور عام طور پر نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 دنوں تک ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمتیں ٹرانسپورٹ اخراجات کی وجہ سے تھوڑی مختلف ہوتی ہیں۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا براہ راست تعلق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور اگر وہاں پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوں گی۔ تاہم بہت سے دوسرے عوامل جیسا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس یعنی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی، روپے اور ڈالر کے ریٹ میں فرق بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاؤ کا سبب بنتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
جدید تر اس سے پرانی